تازہ تر ین

آئی سی سی کا جنسی ہراسگی سے متعلق گائیڈ لائن متعارف کرانے کا فیصلہ

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کو گراونڈ سے باہر رویے کو بہتر رکھنے اور جونیئر کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات سے بچانے کے لیے گائیڈلائن کو اپنے تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ویب سائٹ نیوز 18کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں می ٹومہم بھی زیر غور آئی۔اجلاس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جنسی ہراساں کرنے کے الزام سے بچنے کے لیے اور جونیئر کھلاڑیوں کو اس کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے تربیت دی جائے گی۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ایک ایونٹ بہیویئر اینڈ ویلفیئر پالیسی فوری طور پر نافذ کردیا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں، ان کے منتظمین اور آئی سی سی ایونٹ کے ورکرز کو تربیت دی جائے گی۔آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز اور کمیٹیوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اس کھیل کو محفوظ اور تنازع سے پاک رکھیں گے۔مذکورہ پالیسی میں ایسی شقیں شامل کی جائیں گی جن میں ہراساں کرنے میں حفاظت، نامناسب تشہیر، ٹورنامنٹ عملے کے ساتھ غیر موزوں رویہ وغیر شامل ہیں۔آئی سی سی بیانیے میں کہا گیا کہ بورڈ نے بچوں کی حفاظت اور جسی ہراساں کرنے سے بچانے کے لیے موجودہ پالیسی کو مزید بہتر کرنے پر متفقہ طور پر متعلق کوئی تنازع منظر عام پر نہیں آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv