ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر سیف علی خان کا کہنا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ”می ٹو“کی کہانیوں کو سننے کے بعد انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کرے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 48 سالہ اداکار و پروڈیوسر سیف علی خان نے جنسی ہراسگی کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انڈسٹری ممبرز کو خواتین کے لیے بالی وڈ کو محفوظ بنانا چاہیے تاکہ وہ سکون سے کام کرسکیں۔ان کا کہنا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ان کہانیوں کو سننے کے بعد شاید انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کرےگا لیکن بولی وڈ کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔
اور خود کو ملی ہوئی طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔