تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے ایک وکٹ پر 47 رنز

ابوظہبی(ویب ڈیسک)ابوظہبی ٹیسٹ میں تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنالیے۔پاکستان کے 538 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے مزید 491 رنز بنانے ہیں جب کہ قومی ٹیم کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، حارث سہیل 17 اور اظہر علی 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم ناتھن لیون نے حارث سہیل کو اپنے اسکور میں اضافہ کیے بغیر پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد اظہر علی اپنی غلطی کے باعث 64 رنز پر رن آﺅٹ ہوگئے جب کہ اشدشفیق 44 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔بابراعظم اور کپتان سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کے لیے 133 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم بابر اعظم ٹیسٹ کریئر کی پہلی سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 99 رنز پر آﺅٹ ہوگئے جب کہ سرفراز احمد 81 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان نے دوسری اننگز 400 رنز پر 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی جس کے باعث آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 538 رنز درکار ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 145 رنز ہی بناسکی اور آﺅٹ ہوگئی۔واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv