تازہ تر ین

اظہرعلی مضحکہ خیز طریقے سے آؤٹ، سوشل میڈیا پر مزاق بن گئے

ابوظہبی(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں آو¿ٹ ہوئے اور ان کے آو¿ٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔64 رنز بنانے والے اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ کی جانب شاٹ کھیلا اور بول تیزی سے باو¿نڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کے لیے کریز کے درمیان کھڑے ہوگئے۔امپائر نے نہ باو¿نڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باو¿نڈری ہوجانے پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے ہوکر چوکے کا ‘جشن’ منانے لگے۔اسی اثنا میں فیلڈر نے باو¿نڈری سے بول اٹھا کر امپائر کے گلپس میں تمھائی اور وکٹ کیپر آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اظہر علی کو رن آو¿ٹ کیا، لیکن پھر بھی بیٹسمین کو رن آو¿ٹ ہونے کا یقین نہ آیا اور وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے۔66 ٹیسٹ اور 55 ایک روزہ میچز کھیلنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان تھوڑی دیر کے لیے اس بات سے لاعلم رہے کہ جب تک گیند باو¿نڈری لائن سے نہ ٹکرائے اس وقت تک چوکا نہیں ہوتا، یہی نہیں اسد شفیق بھی ان کی رہنمائی کرنے سے قاصر دکھائی دیے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv