تازہ تر ین

ممکن ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے : وزیراعظم

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے سی پی این ای، اے پی این ایس اور پی بی اے کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامید ہوں شائد آئی ایم ایف کے پاس ناہی جانا پڑے، اگلے دو دورے انتہائی اہم ہیں، دوست ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا بھی پڑا تو سخت شرائط کے خلاف مزاحمت کرینگے، حکومت نے نیوز پرنٹ پر عائد پانچ فیصد درآمدی ڈیوٹی ختم کردی، پچھلی حکومتوں نے جو ایڈورٹائزنگ کی وہ پیسے کے ضیاع کے اعتبار سے ”غیر اخلاقی“ ہے، میرا تعلق کسی سیاسی گھرانے سے نہیں تھا، میڈیا کے ذریعے عوامی حمایت ملی، ملکی معیشت آج بدترین حالات سے دو چار ہے، ہر روز قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 6 ارب روپے دینے پڑرہے ہیں، حکومت کا اشتہارات کی پابندی پر کوئی ارادہ نہیں اب تک 128 اکاو¿نٹ مل چکے ہیں جن کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی، عالمی عدالتوں میں کیسز کے اخراجات پر وکیلوں کی فیسوں کی مد میں دس ارب روپے خرچ کئے گئے اس کے باوجود ہم ہر کیس ہار گئے، تگڑا دعویٰ کر رہا ہوں اگلے چھ ماہ میں ملک تیزی سے بدلے گا، پاکستان میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، صرف دو یا تین ماہ کے ریزروز ہیں، اسلام آباد میں لینڈ مافیا سے اب تک تین سو پچاس ارب روپے کی زمین واگزار کرائی گئی، میڈیا نے حکومت کے ہنی مون پیریڈ کی نو دن میں ہی لینڈ کریشنگ کروادی، وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا سب سے مشکل کام ہے ، جیلوں میں جانے سے بچنے کیلئے اپوزیشن جمہوریت خطرے میں ہے کا شور مچارہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، میڈیا اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں۔ میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہماری حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ سحت فیصلوں کے بعد چھ ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ تحقیقاتی اداروں نے 128 ایسے بنک اکاﺅنٹس کا پتہ لگایا ہے جن میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور وہ ریڑھی اور رکشے والوں کے نام پر چل رہے تھے۔ عالمی عدالتوں میں کیسز کے اخراجات پر وکیلوں کی فیسوں کی مد میں دس ارب روپے خرچ کئے گئے اس کے باوجود ہم ہر کیس ہار گئے تگڑا دعویٰ کر رہا ہوں اگلے چھ ماہ میں ملک تیزی سے بدلے گا پاکستان میں غیر یقینی کی صورتحال ہے صرف 2 یا 3 ماہ کے ریزروز ہیں اسلام آباد میں لینڈ مافیا سے اب تک تین سو پچاس ارب روپے کی زمین واگزار کرائی گئی میڈیا نے حکومت کے ہنی مون پیریڈ کی نو دن میں ہی لینڈ کریشنگ کروا دی وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا سب سے مشکل کام ہے جیلوں میں جانے سے بچنے کے لئے اپوزیشن جمہوریت خطرے میں ہے کا شور مچا رہی ہے۔ وفد میں سابق صدر سی پی این ای، چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد، صدر سی پی این ای عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد، چیف ایڈیٹر ایکسپریس سلطان علی لاکھانی، سابق سیکرٹری جنرل سی پی این ای اعجاز الحق، میاں عامر محمود اخباری مدیران اور ٹی وی چینل کے مالکان شامل تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv