تازہ تر ین

ہتھکڑیوں سے نہیں ڈرتے ،ہیلی کاپٹر کرایہ 55 روپے کلو میٹر ، یہ کیسی تبدیلی ؟ خورشید شاہ پھٹ پڑے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ حکومت میں ہیلی کاپٹر کا کرایہ 55 روپے کلو میٹر ہے یہ تبدیلی نہیں تو کیا ہے؟  سب کو پتا ہے مشرف کےساتھ کون تھے ؟کل ہمارے ساتھ تھے  ہمارے ترجمان تھے آج یہاں بیٹھے ہیں، قربان قربان جاتے تھے، چمک دیکھی چلے گئے  پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے  پاکستان تحریک انصاف میں 80 فیصد مشرف کی باقیات ہیں 88ءسے لے کر آج تک پہلی مرتبہ ہے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا اس بحث میں نہیں پڑتا کیا سچ کیا جھوٹ ہے؟ ہمیں پاکستان کے آج کے حالات کی فکر ہے آج جو مسائل سامنے آرہے ہیں  جو عوام کے اوپر دباو¿ آرہا ہے معیشت تباہ ہورہی ہے  پاکستان کے عوام پریشان ہیں پاکستان صرف حکومت یا اپوزیشن کا نہیں  ہم چاہتے ہیں یہ پارلیمنٹ اور حکومت چلے اپوزیشن لیڈر نے وضاحت کردی، جو چیز عدالت میں چل رہی ہے ہم اسے چیلنج نہیں کررہے، صرف بہتری کےلئے پیشکش ہے پارلیمنٹ اداروں کی ماں ہے  قانون اور آئین بنانے کا حق حاصل ہے خود کشی کی باتیں کر نے والے نے کوشش کی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں مگر اب جانا پڑرہا ہے، آئین کے اندر تو نہیں یوٹرن نہیں لے سکتے، ملک کی بہتری کےلئے جارہے ہیں تو جانا چاہیےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی ایک تجویز دی گئی پارلیمنٹ تحقیق کرسکتی ہے خواہش ہے خدا کے واسطے سب ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں اور پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دیںسیاستدان ریاست کےلئے خدمت کرتا ہے، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اس لیے نہیں یہاں آئیں بحث کریں چلے جائیں، ریاست کے اندر جو خلفشار اور حالات پیدا ہوتے ہیں وہ یہاں زیر بحث آتے ہیں، آئین کہتا ہے کہ پارلیمنٹ اداروں کی ماں ہے اداروں کےلئے قانون اور آئین بناتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، پی پی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی کےلئے لڑائی لڑی ہے اور ہمیں لڑتے ہوئے پچاس سال ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی اس کے وجود کے لیے ہم نے کوشش کی اور پی پی اپنی اس سیاسی جدوجہد میں کامیاب ہوئی، ہمارے لیے ضروری نہیں کہ ہماری حکومت ہوتو جمہوریت ہو، ہم جمہوریت اور جمہوری روایات کا تسلسل چاہتے ہیں لیکن ایک طرف پھر اس طرف گامزن ہیں جہاں جمہوری روایات کو پامال اور تاریخ کو مسخ کیا جارہا ہے جس سے جمہوریت کو خطر ہ محسوس ہورہا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ 88ءسے لے کر آج تک پہلی مرتبہ ہے جب اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا، اس بحث میں نہیں پڑتا کیا سچ کیا جھوٹ ہے، اپوزیشن لیڈر نے وضاحت کردی، جو چیز عدالت میں چل رہی ہے ہم اسے چیلنج نہیں کررہے، صرف بہتری کےلئے پیشکش ہے، ہمیں اس لڑائی کا خوف یہ نہیں کہ اپوزیشن لیڈر جیل چلے گئے قیامت ہوگئی وائس چانسلر جیل گئے تباہی ہوجائے گی، تاجر اور بزنس مین پریشان ہیں، نیب کے کیسز کی وجہ سے پریشان ہیں کہ پتا نہیں کیا ہوجائےگا۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارا قرضہ 24 ہزار کھرب ہے، جیسے ہی حکومت آئی یہ 27 ہزار سے اوپر چلاگیا، آج پاکستان کے عوام مقروض ہوگئے، یہ اس لیے ہوا کہ دنیا کا ہم پر اعتماد ختم ہوگیا، 2 ماہ میں 17روپے ڈالر بڑھایہ ن لیگ اور پی پی کی حکومت میں نہیں ہوا۔سید خورشید شاہ نے فواد چوہدری اور بیرسٹر فروغ نسیم کا نام لیے بغیر بھی ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پرویز مشرف کے وکیل بیٹھے ہیں، یہ بہت اچھے آدمی ہیں لیکن رہے مشرف کے وکیل ہیں،ان کی وکالت چھوڑ کر یہاں آگئے، سب کو پتا ہے مشرف کے ساتھ کون تھے، وہ کل ہمارے ساتھ تھے اور ہمارے ترجمان تھے آج یہاں بیٹھے ہیں، قربان قربان جاتے تھے، چمک دیکھی چلے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv