تازہ تر ین

کم عمر بچیوں سے زیادتی کے ملزم معاشرے کے ناسور‘سرعام پھانسی کے مستحق :امجد اقبال ، حکومت کو ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں، وقت ملنا چاہیے، عوام ریلیف چاہتے ہیں: اعجاز حفیظ ، حکومت پہلے ہوم ورک کرکے پلاننگ کرے، پھر اعلانات کئے جائیں: اشرف سہیل ، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی سیٹوں کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے، جس نے مداخلت نہیں کی: سردار حیات ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار سردار حیات ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے سیٹیں جیتی ہیں تو اس کا کریڈٹ بھی حکومت کو جاتا ہے جس نے الیکشن میں مداخلت نہیں کی۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔جب تک کاشتکار ترقی نہیں کرتا ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔ایوب خان نے ایگریکلچر بینک کی بنیاد رکھی تھی۔اس کے بعدیہ پہلی حکومت ہے جس نے زراعت کی جانب توجہ دی ہے جو پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے۔سابق ادوار میں تعلیم کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ کالم نگار امجد اقبال نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی تلوار ہم پر لٹک رہی ہے۔سبسڈیز ختم ہونے سے عوام پر ہی بجٹ پڑے گا۔میٹرو میں عام لوگ سفر کرتے ہیں۔میرے خیال میں حکومت نے نوجوانوں کے چھوٹے کاروبار کے لئے رقم مختص کی ہے تاہم ابھی اعلان نہیں کیا۔شہباز شریف نے زیادہ تقریر اپنی صفائی پیش کرنے میں کی۔یہ بات ٹھیک ہے جو دوسروں کے لئے کیا جاتا ہے خود کے سامنے آ جاتا ہے۔سب کا یکساں احتساب ہونا چاہئے۔کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی کا بل پاس ہونا چاہئے۔ کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا کہ بجٹ اصل میں الفاظ کا گورکھ دھندہ ہوتا ہے۔ہمارے وزیر خزانہ کو اسحاق ڈار کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت کو مشکلات ہیں لیکن عوام ریلیف چاہتے ہیں بہرحال حکومت کو ابھی دو ہی ماہ ہوئے ہیں وقت ملنا چاہئے موجودہ حکومت میں ڈیم کے لئے بہت شعور اجاگر کیا گیا جس کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے۔ڈیم بننا چاہئے یہ بنیادی ضرورت ہے۔پہلی مرتبہ کسی قیدی نے اسمبلی میں تقریر کی ۔معصوم زینب کے مجرم کو سزا سے معاشرے میں جرائم کم ہوں گے۔ کالم نگاراشرف سہیل نے کہا کہ حکومت کو بغیر پلاننگ کے اعلانات نہیں کرنے چاہئیں۔ پہلے ہوم ورک ہونا ضروری ہے۔زراعت کے ساتھ بہت بڑی صنعت جڑی ہے۔شجرکاری کا تعلق بھی زراعت سے ہے۔ اسمبلی میںشہبا ز شریف کی تقریر بس روایتی سی تھی وہ دوسروں پر ملبہ ڈالتے رہے۔ماڈل ٹاﺅن واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں و افسران عہدوں معطلی بالکل درست ہے۔دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv