تازہ تر ین

ھم ایک کے بدلے 10مارےں گے،بھارت کسی خوش فہمی میں بارے پاک فوج کا زبردست اعلان لندن(ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نےایک سرجیکل سٹرائیک کی توپاکستان 10 کرے گا،جنرل(ر)راحیل شریف حکومت کے منظورشدہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں ہیں،احتساب اور کرپشن کے خلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے،فوج کا احتساب سب سے قوی اور سخت ہے،ن لیگ کی حکومت نےعسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دی اورمکمل تعاون کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دورہ برطانیہ موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہووہ ٹوٹ جاتاہے،ہماری فوج اورپولیس دہشت گردوں کیخلاف کئی سالوں سے لڑرہی ہے،مشرقی اورمغربی سرحد پر فوج پوری طرح مصروف ہے،عالمی میڈیامیں پاکستان سےمتعلق مثبت خبروں کواجاگرنہیں کیاجاتا،فاٹااصلاحات پرمغربی میڈیامیں ایک بھی بامقصداسٹوری نہیں دیکھی گئی،مغربی میڈیامیں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی الزامات لگائے جاتے رہے،پاکستان میں امن و استحکام کیلیے76 ہزارجانیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اورنظام سے متعلق پاکستان مسلم دنیامیں واحدملک ہے جس نےکامیابی حاصل کی،5سال سے نظام نے بہترکام کرناشروع کیاہے،مزیدبہتری کی ضرورت ہے،عدالتی اصلاحات ہوجانی چاہیے تھیں،اصلاحات اورقانون سازی حکومت کاکام ہے،تبدیلی کے سال سے متعلق میری ٹویٹ کو غلط معنوں میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے،پہلے2 سے3دھماکے معمول ہوتےتھے،بیورو کریسی اوردیگر اداروں نے کراچی کے امن کیلیے مل کرکام کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دی اورمکمل تعاون کیا ،سرحد پر باڑ 2 ملکوں کے درمیان تقسیم نہیں ہے،ہم اپنا بارڈر کھلا نہیں چھوڑسکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے موجود ہے،احتساب اور کرپشن کے خلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں ،احتساب کے لیے فوج کا اپنا میکانزم ہے،فوج کا کام ملک کی سلامتی برقرار رکھنا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات انتہائی شفاف اور آزاد تھے،پاکستان کے متعدد حصوں سے ریکارڈ ووٹرز ٹرن آﺅٹ رہا،فوج نے ممکن بنایا کہ ہرشخص اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دے،کسی کونہیں کہاگیا کہ کس کوووٹ دیناہے اورکس کو نہیں؟ووٹرزنے اپنی مرضی سے ووٹ دیے،دھاندلی کےالزامات لگائے گئے لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،فوج کسی کو نہیں کہہ سکتی کہ کس کو کیسے ووٹ دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ 7 آرمی جنرل پاکستان سے باہر ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے،جنرل(ر)راحیل شریف حکومت کے منظورشدہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں ہیں،مشرف اس لیے پاکستان سے باہرہیں کیونکہ ان پرالزامات ہیں اوروہ سیاست میں بھی آئے،حقیقت یہ ہے کہ مشرف ایک فوجی جنرل ہیں،فوج کا ان کی سیاست سے کو ئی تعلق نہیں،جنرل(ر)اشفاق کیانی،کاکڑاورجنرل(ر)کرامت پاکستان میں ہیں،صرف پرویزمشرف اورجنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ملک سے باہر ہیں۔

لندن(ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نےایک سرجیکل سٹرائیک کی توپاکستان 10 کرے گا،جنرل(ر)راحیل شریف حکومت کے منظورشدہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں ہیں،احتساب اور کرپشن کے خلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے،فوج کا احتساب سب سے قوی اور سخت ہے،ن لیگ کی حکومت نےعسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دی اورمکمل تعاون کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دورہ برطانیہ موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہووہ ٹوٹ جاتاہے،ہماری فوج اورپولیس دہشت گردوں کیخلاف کئی سالوں سے لڑرہی ہے،مشرقی اورمغربی سرحد پر فوج پوری طرح مصروف ہے،عالمی میڈیامیں پاکستان سےمتعلق مثبت خبروں کواجاگرنہیں کیاجاتا،فاٹااصلاحات پرمغربی میڈیامیں ایک بھی بامقصداسٹوری نہیں دیکھی گئی،مغربی میڈیامیں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی الزامات لگائے جاتے رہے،پاکستان میں امن و استحکام کیلیے76 ہزارجانیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اورنظام سے متعلق پاکستان مسلم دنیامیں واحدملک ہے جس نےکامیابی حاصل کی،5سال سے نظام نے بہترکام کرناشروع کیاہے،مزیدبہتری کی ضرورت ہے،عدالتی اصلاحات ہوجانی چاہیے تھیں،اصلاحات اورقانون سازی حکومت کاکام ہے،تبدیلی کے سال سے متعلق میری ٹویٹ کو غلط معنوں میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے،پہلے2 سے3دھماکے معمول ہوتےتھے،بیورو کریسی اوردیگر اداروں نے کراچی کے امن کیلیے مل کرکام کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دی اورمکمل تعاون کیا ،سرحد پر باڑ 2 ملکوں کے درمیان تقسیم نہیں ہے،ہم اپنا بارڈر کھلا نہیں چھوڑسکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے موجود ہے،احتساب اور کرپشن کے خلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں ،احتساب کے لیے فوج کا اپنا میکانزم ہے،فوج کا کام ملک کی سلامتی برقرار رکھنا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات انتہائی شفاف اور آزاد تھے،پاکستان کے متعدد حصوں سے ریکارڈ ووٹرز ٹرن آﺅٹ رہا،فوج نے ممکن بنایا کہ ہرشخص اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دے،کسی کونہیں کہاگیا کہ کس کوووٹ دیناہے اورکس کو نہیں؟ووٹرزنے اپنی مرضی سے ووٹ دیے،دھاندلی کےالزامات لگائے گئے لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،فوج کسی کو نہیں کہہ سکتی کہ کس کو کیسے ووٹ دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ 7 آرمی جنرل پاکستان سے باہر ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے،جنرل(ر)راحیل شریف حکومت کے منظورشدہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں ہیں،مشرف اس لیے پاکستان سے باہرہیں کیونکہ ان پرالزامات ہیں اوروہ سیاست میں بھی آئے،حقیقت یہ ہے کہ مشرف ایک فوجی جنرل ہیں،فوج کا ان کی سیاست سے کو ئی تعلق نہیں،جنرل(ر)اشفاق کیانی،کاکڑاورجنرل(ر)کرامت پاکستان میں ہیں،صرف پرویزمشرف اورجنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ملک سے باہر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv