تازہ تر ین

لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا موقع ملنا چاہیے، پریانکا چوپڑا

ممبئی (شوبز ڈےسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو ہمارے معاشرے میں پابندیوں میں رکھ کر بڑا کیا جاتا ہے اور ان کو یہ نظر یہ دیا جاتا ہے کہ ان کا زیادہ پڑھنا ضروری نہیںہے جو کہ غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاشرتی نا انصافی کو ختم کر کے ان پر اعتما د بحال کرنا چاہیے اور ان کو آگے بڑھنے کا مو قع دینا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv