تازہ تر ین

لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک میں ایک بار پھر بجلی کا بحران شروع ہو گیا۔ منگلا کے چار پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا بحران پیدا ہونا شروع ہوا ہے۔ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کا رحجان ہے۔ لیکن پیداوار میں کمی ڈیمانڈ سے زیادہ ہو گئی جس کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا اور شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی، ہائیڈل کی پیداوار میں کمی ہوئی تربیلا سے گزشتہ روز 60 ہزار کیوسک جبکہ منگلا سے 22 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا۔ پانی کے اخراج میں کمی کے باعث منگلا توسیع منصوبے کے یونٹ سمیت چار یونٹ بند کر دیئے گئے۔ دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے سپلائی میں کمی کر دی گئی جس کے باعث تھرمل کی پیداوار میں بھی کمی ہو گئی ہے۔ پی ایس او نے عدم ادائیگی کے باعث تیل کی سپلائی میں کمی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv