تازہ تر ین

نصرت کو انصاف نہ مل سکا، غریب خاندان کا مقدمہ درج نہ کرنا انصاف کا قتل ملزمان کوقانون کے مطابق سزا ملے گی، صوبائی وزیرآشفہ ریاض کی ” خبریں ہیلپ لائن “ میں گفتگو

پیرمحل ( چوہدری محمد سرور انجم سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس بک گئی نصرت بی بی تشدد کیس میں متاثرہ خاندان پولیس گردی کا شکار ،، مظلوم خاندان ا نصاف کے لیے رل گیا ، صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کا ،،خبریں ،،کی خبر پر از خود نوٹس،، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ملزمان کے خلاف فی الفور کاروائی کرنے کا حکم ،، متاثرہ خاندان کے افراد مایوسی اور پریشان اور انصاف نہ ملنے پر خود سوزی بھی کر سکتے ہیں ۔،، تفصیلات کے مطابق نصرت بی بی تشدد کیس میں مظلومہ نصرت بی بی کا خاوند رشید ہمراہ بیٹیاں اور کار مالک محمد سہیل ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ذوالفقار احمد کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر DPOآفس پہنچ گئے جہاں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ذوالفقار احمد نے ظلم کاشکار ہونے والے خاندان کا موقف سنا اور انصاف کے لیے روایتی طور پر ایس ایچ او رانا محمد انور صدر پولیس اسٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ٹیلی فون کر کے مظلومہ نصرت بی بی اور کار مالک سہیل کی درخواست پر مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا تو مبینہ راشی ایس ایچ او رانا انور نے ڈی پی او کو وقوعہ کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی تو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ظلم کا شکار ہونے والی نصرت بی بی کا جب میڈیکل لیگل سر ٹیفکیٹ دیکھا تو میڈیکل لیگل پر لگی ضربات اور کاٹے گئے بالوں کی دفعات 337 L2اور 337V2اور کار کے نقصان کا مقدمہ درج کر کے کاروائی کا حکم دے دیا اور مظلوم خاندان کو تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ بھیجوایا کہ جا کر اپنا مقدمہ درج کروائیں تو مظلومہ نصرت بی بی کا خاوند اور متاثرین درخواست لے کر جب تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے تو بااثر چوہدریوں کا ٹولہ تھانہ کے اندر پہلے سے موجود تھا تو مبینہ طور پر کرپشن کا ماسٹر مائنڈ سب انسپکٹر اعظم ایس ایچ او نہ ہونے پر تھانہ کا چارج سنبھال کر بیٹھا تھا جو کہ اس مقدمہ کا تفتیشی بھی ہے اس نے ڈی پی او کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سائلہ کی درخواست کو تبدیل کر کے مقدمہ درج کرنے کا کہہ کر مظلوم خاندان کو ٹال دیا جبکہ ایس ایچ او وقوعہ کے خوف سے 2روز کی چھٹی لے کر روانہ ہے غریب خاندان سہم کر تھانہ کے گیٹ کے باہر انصاف کے منتظر ہو کر بیٹھ گئے سر شام مظلوم خاندان انصاف نہ ملنے پر گھر واپس لوٹ گیا ،،جب اس سلسلہ میں متعلقہ تفتیشی اور انچارج ایس ایچ او اعظم سے مقدمہ ردج نہ کرنے پر موقف معلوم کیا تو اس نے روایتی طور پر سائل کی درخواست میں نقص نکال دیا اور مزید ٹال و مٹول کی تو مظلوم خاندان نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،آ رپی او فیصل آ باد ،آ ئی جی پنجاب ،چیف جسٹس ،وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے اڈھائی ماہ سے حالات کے ستائے متاثرہ خاندان کے افراد مایوسی اور پریشان اور انصاف نہ ملنے پر خود سوزی بھی کر سکتے ہیں دوسری طرف مظلوم خاندان پر ہونے والے ظلم کی داستان پر ،،روزنامہ خبریں ،، کی خبر پر صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ اور انسانی حقوق آ شفہ ریاض فتیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ذوالفقار احمد اور آر پی او فیصل آ باد سے رابطہ کیا اور مظلومہ نصرت بی بی کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان کی بابت تفصیلات طلب کی اور متاثرہ خاندان کو فوری طور پر انصاف فراہم کرنے کا حکم دیا صوبائی وزیر آ شفہ ریاض فتیانہ نے ،،خبریں ،، سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس پر بہت افسوس ہوا کہ میڈیکل لیگل کے باوجود اڈھائی ماہ گزر گئے مگر غریب خاندان کا مقدمہ درج نہ کر کے انصاف کا قتل کیا ہے نصرت بی بی کے بال کاٹنا اور وحشانہ تشدد کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے ملزمان جتنے مرضی بااثر چوہدری ہوں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور غفلت کے مرتکب سب انسپکٹر اور ایس ایچ او سمیت ملوث پولیس افسران کے خلاف جامعہ انکوائری کروائی جائے گی اور ان کو سزا دی جائے۔،،



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv