تازہ تر ین

دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

دبئی (آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلین نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لئے ہیں اور اسے جیت کیلئے مزید 326 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو 7 وکٹوں کی ضرورت ہے۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 181 رنز 6کھلاڑ ٍی آﺅٹ پر اننگز ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے ہدف کے تعاقب میں اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بنا ڈالے مگر اس موقع پر محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی اور اس طرح 87 سکور پر ہی آسٹریلیا کے تین کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے 49 رنز بنائے جبکہ شون مارش اور مچل مارش کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے، عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو پانچویں روز دوبارہ کھیل شروع کریں گے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 11 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کے علاوہ کوئی بھی باﺅلر وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔قبل ازیں پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق 23 اور حارث سہیل صفر رنز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 65 رنز جوڑے اور ٹیم کا سکور 110 تک پہنچا دیا مگر اس موقع پر امام الحق 48 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے جبکہ حارث سہیل بھی 39 رنز بناسکے۔کھانے کے وقت تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، وقفے کے بعد اسد شفیق 181 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈکلیئر کر دی بابراعظم 28 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور اس طرح قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کےلئے 462 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جون ہولاند نے 3، نیتھن لیون اور لیبس چگنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز شروع کی تاہم دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 45 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv