تازہ تر ین

ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان ، کاروبار کے اختتام پر 135 روپے پر فروخت جاری

کراچی: (ویب ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 135 روپے پر فروخت ہوا۔گزشتہ روز سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی جب کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو ا?ج بھی جاری رہا۔سیکریٹری ایکسچینج کمپنی ظفر پراچہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 134 روپے اور فروخت 136 روپے پر کررہے ہیں۔ظفر پراچہ نے کہا کہ گزشتہ روز سے ڈالر کی قدر 1.50روپے زیادہ ہے اور مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے کم ہیں۔سیکریٹری ایکسچینج کمپنی کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں باقاعدہ شمولیت کا انتظار ہورہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv