تازہ تر ین

سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے جس سلسلے میں لیگی رہنما کو کئی بار طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔خواجہ سعد رفیق نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مو¿قف اپنایا گیا ہےکہ نیب نے 20 مارچ کو پیراگون سٹی کی تفتیش میں طلبی کے نوٹس جاری کیے، نوٹس کے جواب میں 28 مارچ کو تحریری جواب اور متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں، تفتیش کے طویل سیشن کے بعد نیب نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی، نیب کی ہدایت پر 5 اپریل کو مزید دستاویزات بھی جمع کرائیں۔درخواست میں کہا گیاہے کہ میں کبھی بھی پیراگون سٹی کا ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر نہیں رہا، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی صورت میں دو ہفتے کا وقت دیا جائے ، عدالت نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریز سے متعلق مطلع اور دو ہفتے تک مجھے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے۔واضح رہےکہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گرفتار کیا ہے جس جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv