تازہ تر ین
US-dollar-rises

ڈالر 140 روپے تک جانیکا امکان ، اہم حکومتی شخصیت ، وفاقی وزیر نے بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا جب کہ یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں۔کراچی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا جب کہ 100 دن بعد میری وزارت میں واضح فرق نظر آئے گا، جو کام ہوا ہوگا آپ کو نظر آئے گا، ملک کی بندرگاہوں کو منافع بخش بناں گا۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی انتخابات سے پہلے میرے پاس آئی تھی، اب تو ان جے آئی ٹیز کے عدالت میں جمع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں جب کہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں ان کو بھی تو پکڑیں۔صحافی کی جانب سے سوال پر کہ یہ کسی تبدیلی ہے کہ گیس کے نرخ بڑھا دیے، علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکلات ہوں گی، مشکل تو مجھے بھی ہورہی ہے، وزیر کی تنخواہ بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں، یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، تھوڑا صبر کریں آگے بہت اچھا وقت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv