تازہ تر ین

چیف جسٹس کا قبائلی علاقوں میں عدالتیں اور پولیس نا ہونے پر ازخود نوٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قبائلی علاقوں میں عدالتیں اور پولیس نا ہونے کا ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس کی جانب سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے باوجود قبائلی علاقوں میں عدالتیں اور پولیس نہ ہونے کا از خود نوٹس لیا گیا۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس مئی میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے لیے سینیٹ، قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 25 ویں آئینی ترمیم کی منظوری لی گئی تھی۔رواں برس جنوری میں قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا جب کہ گزشتہ برس 23 ستمبر کو حکومت نے پولیس کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھاتے ہوئے علاقے میں پولیس ایکٹ 1861 نافذ کیا تھا۔رواں برس اپریل میں سینیٹ نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv