تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نےآئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹس لےلیا

لاہور(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹس لے لیا ہے، ضمنی انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ہے، الیکشن کمیشن آئی جی کی تبدیلی کے آرڈرکو روکنے کا اختیار رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔جب کہ ان کی جگہ سینئر پولیس آفیسر امجد سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات سے چند روز قبل آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چند روز بعد پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ جس میں مسلم لیگ ، پیپلزپارٹی ، اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے۔جبکہ دوسری جانب حکومتی جماعت جن کی پہلے ہی قومی اسمبلی میں نشستیں کم ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے بڑی مشکل سے جوڑ توڑ کرکے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا ہے۔ لیکن اگر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن یا اتحادی جماعتیں زیادہ نشستیں نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں توتحریک انصاف کو حکومت چلانے کیلئے مشکل پیش آسکتی ہے۔لہذا حکومت الیکشن کے نزدیک ان تمام حربوں کواستعمال کرے گی جس کے تحت الیکشن میں زیادہ سیٹیں نکال سکے۔تاہم اپوزیشن نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو الیکشن میں دھاندلی کی کوشش قرار دیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹس لے لیا ہے، ضمنی انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئی جی کو تبدیل کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب کو ایسے حالات میں تبدیل کیا گیا ہے جب ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اور تبادلوں و تقرریوں پر پابندی عائد ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئی جی کی تبدیلی کے آرڈر کو روکنے کا اختیار رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن نے نئے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 2روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ بتایا جائے کہ ایک مہینہ اور دوروز بعد یعنی اتنی کم مدت میں آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی وجوہات کیا ہیں؟ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ آئی جی پنجا ب کو کچھ معاملات میں عمل کا کہا، جس میں تاخیر ہوئی۔بیوروکریسی کو پیغام دے دیا ہے جوکام کرے گا وہ رہے گا۔آئی جی پنجاب کو حکومتی احکامات نہ ماننے کے تناظر میں عہدے سے ہٹایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv