تازہ تر ین

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف محمد حفیظ کے بعد حارث سہیل کی سنچری

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار بیٹنگ جاری ہے اور حارث سہیل سنچری بنانے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر ایک رنز ہی بنا سکے۔چوتھی وکٹ پر حارث سہیل اور اسد شفیق نے 150 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 410 تک پہنچا تو اسد شفیق کیچ آو¿ٹ ہوگئے، انہوں نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پانچویں آو¿ٹ ہونے والے بلے باز بابراعظم تھے جو 4 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوگئے جب کہ حارث سہیل نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی اور کریز پر موجود ہیں جن کا ساتھ کپتان سرفراز احمد دے رہے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 2، نیتھن لیون، جون ہولاند اور مارنس لیبسچگنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv