تازہ تر ین

ملک بھر میں 13 اکتوبر سے ‘صفائی مہم’ کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے 13 اکتوبر سے ملک بھر میں ‘صفائی مہم’ کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں ‘کلین اینڈ گرین پاکستان مہم’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘ملک میں 40 ہزار بچے گندگی کی وجہ سے مرتے ہیں، اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں بہت زیادہ گندگی ہے جبکہ صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘گھر کے علاوہ ارد گرد کا علاقہ بھی صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم ریاست مدینہ کے اصولوں کواپنانا چاہتے ہیں لیکن عوام کے تعاون کے بغیر کوئی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی جبکہ نیا پاکستان جب بنتا ہے جب ذہنیت نئی آتی ہے۔’



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv