تازہ تر ین

غداری کا الزام: نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف کارروائی 22 اکتوبر تک ملتوی

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے الزام میں کارروائی کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ کے روبرو پیش ہوئے، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر شامل تھے۔عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو کمرہ عدالت میں شدید رش کے باعث دونوں وزرائے اعظم کو روسٹرم پر نہیں بلایا گیا اور صرف چہرہ دیکھنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیاعدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ متنازع انٹرویو پر کارروائی کے لیے وفاقی حکومت نے کیا فیصلہ کیا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ یہ معاملہ پیمرا سے متعلق ہے، اسی نے کارروائی کرنی ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا، یہ پیمرا کا معاملہ کیسے ہوا، لگتا ہے آپ نے درخواستوں کو پڑھا ہی نہیں، یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے اٹارنی جنرل کو حاضری یقینی بنانی چاہیے تھی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو حاضری ہر ممکن یقینی بنانے کا حکم دیا اور درخواست گزار اظہر صدیق کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv