تازہ تر ین

پنجاب کابینہ اجلاس: وزیراعظم کی سرکاری اراضی پر کچی آبادیوں کو ریگولرائزکرنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سرکاری اراضی پرکچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ ہاو¿س پنجاب میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور کابینہ کے اراکین شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روزہ پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو صوبے میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن، کلین اینڈ گرین پنجاب، اپنا گھر اسکیم اور بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹر میں ٹاسک فورسز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پنجاب کابینہ نے کسانوں کے لیے استعمال شدہ ٹریکٹر امپورٹ کرنے کی سفارش کی جس پر وزیر اعظم نے یہ تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے سرکاری اراضی پر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی زمینوں پر قائم کچی آبادیوں پر عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے اور سرکاری اراضی پر قائم کچی آبادی کو رعایت دی جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں کسی غریب کو بے جا زحمت نہ دی جائے جب کہ قبضہ مافیا کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہوں، وفاقی حکومت مکمل مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو بلدیاتی نظام کے نفاذ اور ہاو¿سنگ پروگرام پر اعتماد میں لیا جب کہ اس موقع وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پر پی ٹی آئی حکومت پرانے بلدیاتی نظام میں خامیاں دور کرکے نیا نظام لائے گی جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے مقامی لوگوں کے پاس نچلی سطح پر اقتدار ہوگا اور نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام میں مالی بےقاعدگیوں پر مکمل چیک ہوگا لہذا پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بروقت قانون سازی کرے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، اسی لیے بھرپور عوامی مہم چلائیں، آپ سب کوعوام کی خدمت کے لیے بہت محنت کرنی ہے، نظام میں بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک گیر صفائی اور شجرکاری مہم میں صوبائی حکومت بھرپور ساتھ دے جب کہ سرکاری عمارات اور زمینوں کو مفید استعمال میں لائیں۔وزیر اعظم نے کابینہ کو ہدایت کی کہ 100 دنوں کے پلان میں تمام اہداف کو بروقت مکمل کریں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv