تازہ تر ین

گیس ٹیرف میں اضافہ؛ پمپ مالکان نے سی این جی 22 روپے مہنگی کر دی

کراچی: گیس ٹیرف میں اضافے کے بعدسی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے قیمتوں میں22روپے کے اضافے نے ٹرانسپورٹرز کوسر جوڑ کربیٹھنے پرمجبور کردیا۔سی این جی اسٹیشن مالکان نے فی کلوگرام سی این جی کی قیمت102 روپے کردی ہے جس کی وجہ سے پہلے دن ہی سی این جی صارفین کی شرح گھٹ کر10 فیصد تک محدود ہوگئی جبکہ 90 فیصد صارفین پٹرول پر منتقل ہوگئے ہیں۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کوسندھ حکومت سے کرایوں میں اضافے پر مذاکرات کریں گے کیونکہ ٹرانسپورٹرز نے سال2011 سے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے لیکن سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ کیا گیا۔ارشاد بخاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے سی این جی کی قیمت میں حالیہ اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، اگر حکومت کرائے بڑھانے پر آمادہ نہیں ہوئی تو ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv