تازہ تر ین

امریکا سے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ

ملتان(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا سے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔دورہ امریکا سے واپسی پر ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میری تقریر ایک جماعت یا حکومت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی آواز تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا دو سال سے مسلسل نکتہ چینی کر رہا تھا اور تنبیہ کر رہا تھا لیکن امریکا میں اپنا مﺅقف موثر انداز میں پیش کیا اور امریکا سے تعلقات بتدریج بہتر ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات سات دہائیوں پر مشتمل ہیں اور دورہ امریکا مالی امداد کے لیے نہیں تھا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مﺅقف اقوام متحدہ میں پہلے بھی جاچکا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، ہم جتنے متحد ہوں گے اتنی اپنے لئے آسانی پیدا کریں گے لیکن ہم جتنے تقسیم ہوں گے اتنی آواز کمزور ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی میں ملکی مفاد سب سے اہم ہے، ہمیں بہت سی چیزیں اپنی بقاءکے لیے کرنی ہوں گی اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر اقدامات کرنے ہوں گے۔شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب خودمختارادارہ ہے، نیب نے تحقیقات کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف کیس ہم نے نہیں بنایا، شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی عمل ہے لہذا اس کا احترام کرنا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv