تازہ تر ین

لاہور: معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر کی راکھ دریائے راوی کے سپرد

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف صحافی کلدیپ نائر کی آخری خواہش پر عمل کرتے ہوئے ان کی پوتی مندرا نائر نے ان کی راکھ لاہور میں دریائے راوی کے سپرد کردی۔راکھ بہانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے صحافت کا انتخاب صرف اپنے دادا کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے کیا، جو خطے اور خاص کر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام امن اور عوامی سطح پر رابطے بہتر بنانے کے خواہاں تھے۔بعد ازاں مندرا نائر نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہیں کلب کی اعزازی رکنیت سے نوازا گیا، اپنے دادا کلدیپ نائر کے بعد وہ دوسری شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv