تازہ تر ین

وزیراعظم کی سادگی تو دیکھئے ، وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر ہونے کے باوجود ” سالگرہ “ عام طریقے سے منائی

لاہور ( این این آئی) پہلی بار وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عمران خان نے گزشتہ روز 5 اکتوبر کو پہلی بار اس منصب پر رہتے ہوئے اپنی سالگرہ منائی۔عمران خان کی 66 ویں سالگرہ پر جہاں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کانسل (آئی سی سی)کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی، وہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔پاکستان میں ٹوئٹر پر 5اکتوبر کو وزیر اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ٹرینڈ بھی ٹاپ پر رہا تاہم بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف پارٹی رہنماﺅں، حکومتی وزراءبلکہ عام افراد نے بھی ٹوئٹر پر مبارک باد پیش کی، علاوہ ازیں بعض ٹی وی چینلز نے بھی ان کی سالگرہ کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی۔انہیں پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی گئی، علاوہ ازیں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ عمران احمد خان نیازی 5اکتوبر 1952ءکو پنجاب کے شہر میانوالی کے ایک دولتمند پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔بعد ازاں ان کا خاندان لاہور میں مقیم ہوگیا، جہاں انہوں نے اپنی جوانی کا زیادہ تر حصہ گزارا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv