تازہ تر ین

اب 14 قتلوں کا کیس بھی کھلے گا : فیاض الحسن چوہان کا اہم اعلان

اسلام آباد ،لاہور(این این آئی‘صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے اپوزیشن لیڈر و سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں گرفتاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو جن لوگوں نے لوٹا ہے ان کااحتساب ہونا چاہئے، نیب کو اس معاملے میں جو بھی تعاون درکار ہوگا ، حکومت کریگی، یہ پہلی گرفتاری ہے ابھی مزید گرفتاریاں ہونیوالی ہیں، احتساب کا عمل مزید آگے بڑھے گا، کرپشن کیخلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری فواد نے کہا کہ کچھ دیر قبل قومی احتساب بیورو نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا ہے، یہ مقدمات مسلم لیگ (ن) کی اپنی حکومت میں نیب نے قائم کئے تھے اور یہ مقدمات چلتے رہے، درمیان میں نگران حکومت آئی اس دور میں بھی یہ مقدمات چلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق پہلے انکوائری ہوتی ہے پھر انوسٹی گیشن ہوتی ہے پھر ریفرنس فائل کیا جاتا ہے، اب نیب نے ان مقدمات کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کر کے دیکھ لیا ہے ان مقدمات میں بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اور دوسری سکیموں میں56 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس تمام معاملے میں مکمل غیر جانبدار ہے لیکن ہم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں ، عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان کو جن لوگوں نے لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا چاہئے اور اس احتساب کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس اقدام کو ہم خوش آئند سمجھتے ہیں اب اس معاملے کو آگے بڑھنا چاہئے اور باقی بڑے مقدمات میں جو لوگ ملوث ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو اس معاملے میں جو بھی تعاون درکار ہوگا چاہے وہ ایف آئی اے کا ہو یا باہر کے لوگوں کا یا ریڈ وارنٹ کے ذریعے لوگوں کو واپس لانا ہو، پراسیکیوشن میں مدد چاہئے ہو حکومت ہر طرح کی مدد اور تعاون دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ نیب آزاد ادارہ ہے، نیب حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے ہم ان کی جو انتظامی مدد کرسکتے ہیں وہ یقینا ہم کرینگے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن لیڈر محمد شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی گرفتاریاں ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھے گا ¾ کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ ابھی تو تحقیقات ہونگی، ابھی تو ابتدا ہے، ابھی تو 14 قتل بھی آگے آئیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں ان سے ایک ایک ٹیڈی پیسے کا حساب لیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس معاملے میں وعدہ معاف گواہ کوئی بھی بن سکتا ہے، قمرالسلام بھی اس کیس میں شہباز شریف کیساتھ کرپشن میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ جنید نامی شخص بھی شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے اسے بھی گرفتار کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس شواہد ہیں تو انہوں نے سابق وزیراعلی کو گرفتار کیا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ میری مرضی کے بغیر کوئی ٹرانسفر اور تقرری نہیں ہو گی، ہمارے پاس منٹس موجود ہیں جس میں شہباز شریف نے کہا میری مرضی کے بغیر کوئی ٹھیکہ نہیں دیا جائے گا۔نام نہاد خاد م اعلی نے صاف پانی پراجیکٹ کے نام پر غریب عوام کے ٹیکسوںکے300ارب روپے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں بانٹ دیئےم شہباز حکومت کا 2014میں یہ شروع کیا گیا یہ منصوبہ چار سالوں میں صاف پانی کی ایک بوند عوام کو نہ پہنچا سکا،احسن اقبال کے بھائی مجتبیٰ جمال ، زعیم قادری کے بھائی عاصم قادری ،منیر چودھری اورراجہ قمرالاسلام نے بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے اور خاد م اعلی کو دعائیں دیں۔ یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے یہاں ڈی جی پی آر آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب صاف پانی کمپنی 2014ءمیں بنائی گئی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ دیہی علاقوں میں پینے کاصاف پانی فراہم کیاجائے اوریہ منصوبہ 300 ارب روپے سے شروع ہو کر اپریل 2018ءمیں مکمل ہونا تھا۔ چار سال گزرنے کے باوجود اربوں روپے کی لوٹ مار کرنے کے باوجود ایک بوند پانی بھی کسی دیہی علاقے کے اندر اس پراجیکٹ کے ذریعے عوام تک نہیں پہنچی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے پیپرارولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی کی صفائی کے سب سے مہنگے سسٹم کی منظوری دی حالانکہ ان کو ماہرین نے سمجھایا کہ standalone systemمہنگا ہے جس پر کروڑوں ، اربوں روپے فالتو لگیں گے لیکن خادم اعلی نے پراجیکٹ میںاقرباپروری کیلئے مہنگے سسٹم کی ہی منظوری دے دی اس کی وجہ یہ تھی کہ عاصم قادری جو زعیم قادری کے بھائی ہیں وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر تھے اور ان کا کاروبارstandalone systemکو امپورٹ کرنے کاتھا- اس طرح خادم اعلی نے دھاندلی کے ساتھ مہنگے سسٹم کو منظور کروا کر تین سو ارب روپیہ اپنے یاروں دوستوں میں تقسیم کرنے کی بنیاد رکھی- اس پراجیکٹ کے لئے شہباز شریف نے انتہائی مہنگے داموں انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کو مامور کیا ایسا کنسلٹنٹ جس نے اپنے ملک میں کبھی کالج کا بھی رخ نہیں کیا تھا اس کو کروڑوں روپے دیئے گئے -خادم اعلی نے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کے لئے اپنے من پسند لوگوں کو بیرونی ممالک کے انتہائی مہنگے دوروں پر بھیج کر خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا-صوبائی وزیر نے بتایا کہ 2016میں وسیم اجمل نامی پراجیکٹ کور کمیٹی کے ممبر کے خلاف انکوائری کمیٹی بنی جس کا سربراہ ایک کرپٹ ترین ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بنایا گیا اس بدعنوان شخص نے بھی اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ پراجیکٹ میں 7ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن بعد ازاں یہ رپورٹ کھڈے لائن چلی گئی- صاف پانی منصوبے کے لئے ٹھیکیدار چنتے وقت بھی اسی قسم کے قوانین یا پیپرا قواعد کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا تھا -پروفیسر احسن اقبال کے بھائی مجتبی جمال کو پہلا چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لگایا گیا ، ان کے علاوہ وزیراعلی نے اپنے خاص فرنٹ مین منیر چوہدری اور راولپنڈی کے ایم پی اے راجہ قمرالاسلام کو اس پراجیکٹ میں تعینات کرکے لوٹ مار پر لگا دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv