تازہ تر ین

مانگا منڈی میں زہریلا کھانا کھاکر 4مزدور جاں بحق 25بے ہوش

قصور، مانگا منڈی (نمائندگان خبریں) ایز گارڈ نائن گارمنٹس فیکٹری میں 4 ورکرز ہلاک جبکہ 25ورکرز بے ہوش ہو گئے۔ سینکڑوں مزدوروں نے ہلاکتوں اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج پہلے فیکٹری کے سامنے دھرنا اس کے بعد بائی پاس ملتان روڈ کئی گھنٹے بلاک جس ی وجہ سے کئی گھنٹے ٹریفک جام ہزاروں مسافروں گاڑیوں میں پریشانی میں بیٹھے رہے ۔ ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں زہریلے پانی یا زہریلے کھانے کی وجہ سے ہوئیں ۔دو روز قبل بھی ایک مزدور ہلاک ہوا تھا جس کی اطلاع جی ایم کو دی گئی مگر اس نے اس کو نظر انداز کر دیا ۔ اس کے بعد مزید ہلاک ہو گئے اور 15سے زائد مزدور ورکر ز جبکہ 10خواتین ورکرز کی حالت بگڑ گئی ۔ انتظامیہ ے آج دو بجے ہی پوری فیکٹری کے ورکرز کو چھٹی کرا دی تا کہ یہ ہلاکتوں کی خبر پر مزدور احتجاج نہ کریں۔ مگر ہلاکتوں کی خبر جنگل آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی مزدورو دو بارہ واپس آگئے اور انہوں فیکٹری کے گیٹ پر دھرنا دیا اور احتجاج کیا بعد ازاں مزید مزدور آگئے جنہوں نے بائی پاس ملتان روڈ مانگا منڈی پر احتجاج کیا اور ٹریفک جام کردی اور کئی گھنٹے ٹریفک بند رہی۔ گاڑیاں متبادل راستوں سے اپنی منزل مقصود تک پہنچتی رہیں مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کو گرفتار کر کے ہلاک ہونیوالوں مزدوروں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہلاکتوں کی اصل وجوہات معلوم کی جائیں۔ 25 مزدوروں کو تفتیش ناک حالت میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا بعدازاں مقامی پولیس اور یوسی چئیرمین رانا کامران کی یقین دہانی پر مزدوروں نے ٹریفک کو بحال کر دیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv