تازہ تر ین

سعد رفیق کی ریلی میں ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال ،متعددزخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ریلی پر پی ٹی آئی کارکنان کی فائرنگ، تعدد افراد زخمی، خواجہ سعد رفیق کو بھی ڈنڈے سوٹے پڑنے کا انکشاف، واقعے کی 15کال نہ چلنے کی وجہ سے پولیس لاعلم رہی، جلسے سے خطاب کے دوران جلسے میں شرکت کیلئے آتے ہوئے راستے میں پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کا مختصر ذکر کیا اور قمیض پر لگا خون دکھایا، ایس پی کینٹ بھی موقع پر پہنچ گئے، اپنی نگرانی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ امر سدھو گاﺅں سے ن لیگ کی ریلی خواجہ سعد رفیق کی نگرانی میں گزر رہی تھی کہ پی ٹی آئی کے کارکن جان پہلوان کے بیٹوں اکبر عرف فوجی، احمد عرف موچھا، تنویر عرف چھانا، امان للہ جان پہلوان کے بھائی ارشاد پہلوان اور ارشاد پہلوان کے بیٹے نوید عرف ہیرا نے ن لیگی ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر موقع پر موجود تمام افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکوں، ٹھڈوں، لاتوں اور ڈنڈوں سمیت رائفلوں اور پستولوں کے بٹ کا آزادانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد کو کاری ضربیں لگیں جبکہ ایک نعمان نامی شخص سرپھٹنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے دیگر لیگی کارکنان نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس لڑائی جھگڑے کے دوران خواجہ سعد رفیق پر بھی تشدد کیا گیا اور زخمی ہونے والے لیگی کارکن نعمان کا خون خواجہ سعد رفیق کی قیمض پر بھی لگا جس کا مختصر سا ذکر انھوں نے جلسے کے دوران اپنے بیان میں بھی کیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ جلسے کے بعد ایس پی کینٹ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکھٹے کر کے فرانزک لیب بھجواتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کی ریلی پر فائرنگ کے بعد گشت پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی، ممکن ہے کہ یہ وہی ملزمان ہوں جنہوں نے خواجہ سعد رفیق پر فائرنگ کی ہے، تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی ریلی پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد گشت پر موجود اہلکاروں نے تیزرفتاری اور بدحواسی سے چلتی ہوئی گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے 2عدد 44بور رائفل، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے گاڑی میں سوار 2ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے کہ یہ وہی ملزمان ہیں جنہوں نے خواجہ سعد رفیق پر فائرنگ کی ہے یا کوئی اور ہیں تاہم آخری اطلاعات کے مطابق رات گئے تک تفتیش کا سلسلہ جاری تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv