تازہ تر ین

11سالہ گھریلو ملازمہ پر مالک کا تشدد ،پھندا ڈال کر قتل کر دیا

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)کینٹ کے علاقہ میں مبینہ طور پر گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ تشدد کے بعد قتل ، گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا بچی کا جسم زخموں سے بھراپڑا تھا معاملہ دبانے کیلئے مالک نعش کو لیکر فیصل آباد پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں گھریلو مالک امانت الیاس نے اپنی نوکرانی زرینہ پر تشدد کرنے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کردیا اور نعش کو معاملہ دبانے کیلئے فیصل آباد لے گیا بچی کے ورثاءنے تھانہ کینٹ میں درخواست دائر کردی بچی کے ورثاءکا کہنا ہے کہ ہماری گیارہ سالہ بچی امانت الیاس کے گھر کام کاج کرتی تھی الیاس اور اس کے گھر والے اکثر بچی کیساتھ تشدد کرتے ۔ گزشتہ روز زرینہ ولد غلام رسول سکنہ اقبال ٹاﺅن ایمبولینس کے ذریعہ نعش فیصل آباد لیکر آیا اور بیماری کا بہانہ بنایا اور کہا کہ اچانک وفات پاگئی ہے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر نعش کو دوبارہ گوجرانوالہ کینٹ تھانے لا یا گیا پولیس نے قتل کے شبہ اور جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر مقدمہ درج کرلیا اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حالات کا علم ہوگا مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق بظاہرقتل کامعاملہ معلوم ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv