تازہ تر ین

عمران خان کا فوجداری نظام میں اصلاحات بارے دبنگ اعلان

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کےلئے دن رات کام کر رہی ہے ، اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعطم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہا¶س کے چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر مملکت برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سمیت دیگر وزراءاور سینئر قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے اقتصادی سیاسی اور امن امان کے صورتحال پر غوروخوض کیا گیا۔ عمران خان نے ڈیم فنڈز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیریز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعطم کا کہنا تھا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور اب ہم بھی عوام کے فلاح و بہبود کےلئے دن رات کام کر رہے ہیں، اور اداروں میں بھی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم نے پارٹی رہنما¶ں کو ہدایت کے کہ اداروں میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن شوکت حسین کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کیا جائے۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں‘ملکی ترقی کیلئے معاشی پالیسی پر نظر ثانی کرنی پڑے گی‘ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے تمام اختیارات فراہم کر دیئے ہیں ‘جسکا مثبت نتیجہ برآمد ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیرقانون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریمنل جسٹس کے نظام میں اصلاحات کے لیے حکومت پرعزم ہے تیز ترین انصاف کے لیے عدلیہ اور شہریوں کو سہولیات کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں،قانون, عدالتی نظام میں اصلاحاتی پیکیج کو حتمی شکل دی جائے، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم ، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر شہزاد ارباب، اٹارنی جنرل انور منصور، پارلیمانی سیکرٹری ملائکہ علی بخاری، سیکرٹری قانون اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ یہ ایک انتہائی اہم اجلاس تھا وزیر اعظم نے کہا کہ تیز ترین انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا اہم ترین حصہ ہے تیز ترین انصاف کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے جلد انصاف کی فراہمی اور فوجداری نظام میں اصلاحات حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلدی ایسا مو¿ثر نظام پیش کرے جس سے شہریوں کو جلد انصاف مل سکے اور انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں۔ اس موقع پر وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے بریفنگ میں انصاف کی فراہمی کے لیے قانون سازی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے 100دن میں جامع اصلاحاتی پیکج تیار کر لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے وزیراعظم کو نیو ٹیک کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور باعزت روزگار کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی بیروزگاری اور غربت کے خاتمے میں مدد کرے گی۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علماءکے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے نظام نصاب اور تعلیم کی بہتری کے لئے اصلاحات کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نظام و نصاب میں تفریق کا خاتمہ بھی گفتگو کا اہم جزو تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک قوم کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ نظام تعلیم اور نصاب تمام ملک کے لئے یکساں ہوں۔ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تعلیمی تفریق کا خاتمہ ہے۔ مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور دہشت گردی سے منسلک کرنا ناانصافی ہے۔ علماءکرام نے عمران خان کو تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے کام کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے لئے آنے والے وفد میں مفتی منیب الرحمن، مولانا حنیف جالندھری، مولانا یٰسین ظفر، مولانا عبدالمالک، مولانا عطاءالرحمان، سید قاضی نیاز حسین نقوی اور دیگر علماءکرام دامل تھے۔ علامہ طاہر اشرفی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نظام تعلیم اور نصاب کی بہتری تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 3 مختلف نظام تعلیم، قوم کی تقسیم اور محتلف کلچرز کو پروان چڑھانے کا باعث رہے ہیں۔ مدرسے کے بچوں کا حق ہے کہ وہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔ مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔ علماءکے وفد نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اوریقین دہانی کروائی کہ علماءحکومت کے مثبت اقدام کی بھرپور حمایت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv