تازہ تر ین

نواز شریف کیلئے فی الحال خاموشی ہی بہتر ہے انہیں وقتی ریلیف ملا ہے، افضال ریحان ، کم آمدنی والوں کو ٹیکس میں چھوٹ ملنی چاہیے ٹیکس کی رقم عوام پر خرچ کرنی چاہیے: سیف الرحمان ، رانا مشہود کا بیان الیکشن سٹنٹ بھی ہوسکتا ہے سیاسی جماعتیں شتربے مہار ہیں: میاں حبیب ، لیگی رہنما نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا اب انہیں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: آغا باقر، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار افضال ریحان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس دینے کا اتنا رجحان نہیں ماضی میں بھی لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لئے کافی کاوشیں ہو رہیں تھیں۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نان فائلرز کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت دی تھی جس پر حیرت بھی ہوئی لیکن مالیاتی بل میں اب اس فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔اگر فائلرز ہوں گے تو ٹیکس بہتر طور پر جمع کیا جا سکے گا۔فلاحی ریاست تگڑے لوگوں سے ٹیکس لے کر کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔اس سے خود مسلم لیگ ن کو نقصان ہوا۔نواز شریف کے لئے فی الحال خاموشی ہی بہتر ہے۔انہیں وقتی ریلیف ملا ہے۔انہوں نے کہا یہ بات ہمیں سمجھ لینی چاہئے افغانستان میں امن ہمارے حق میں ہے۔کالم نگار سیف الرحمان نے کہا کہ میرے خیال میں کم آمدن والوں کو ٹیکس چھوٹ ہونی چاہئے لیکن بڑے مگرمچھوں کو نہیں چھوڑنا چاہئے ٹیکس حاصل کرنے کے لئے سختی کرنی پڑے گی کیونکہ ریاست کے پاس وسائل ہوں گے تو ڈلیور کرے گی۔ٹیکس کا پیسہ عوام کو ریلیف دینے پر خرچ ہونا چاہئے تاکہ اعتماد بحال ہو۔ضمنی انتخابات قریب ہیں سیاستدانوں کے بیانات سے ووٹ بینک متاثر ہوتا ہے۔کالم نگار میاں حبیب نے کہا کہ ملک میں ٹیکس چوری بہت بڑھ گئی ہے اس میں ٹیکس اکٹھا کرنے والے لوگ خود شامل ہیں جب تک ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا معاملات سدھر نہیں سکتے کیونکہ ٹیکس نہیں ملے گا تو ملک کیسے چلے گا۔رانا مشہود کا بیان الیکشن سٹنٹ بھی ہو سکتا ہے پورے معاشرے کی طرح سیاسی جماعتیں بھی شتتر بے مہار ہیں۔یہ بھی افواہیں ہیں میاں نواز شریف کی ڈیل ہوئی ہے جس کے باعث وہ خاموش ہیں۔کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ منی بجٹ ایک علیحدہ بحث ہے حکومت کے لئے ریونیو اکٹھا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ایف بی آر ہے۔ایمنسٹی سکیم کے بہت اچھے نتائج اخذ ہو رہے تھے اس پر افسران نے محنت بھی بہت کی۔ٹیکس کولیکشن اور ریکوری میں فرق ہے ایک شخص ٹیکس آسانی سے دیتا ہے لیکن جب کوئی ٹیکس نہیں دیتا تو اس سے ریکوری کرائی جاتی ہے۔میرے خیال میں رانا مشہود کے بیان کا کوئی سیاسی پس منظر ہے کیونکہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے تاہم رانا مشہود نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا اب انہیں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔مسلم لیگ ن میں ایک تقسیم موجود ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv