تازہ تر ین

تجاوزات کیخلاف آپریشن: شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کا فرش اورسیڑھیاں توڑدی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر فرش اور سیڑھیاں توڑ دی گئیں۔صوبائی حکومت کے قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ’کلین اَپ‘ کے دوسرے روز لاہور کے علاقے ہربنس پورہ اور سبزہ زار میں کارروائی کی گئی۔سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ پر بنے پختہ اسٹرکچر کو گرایا گیا جب کہ آپریشن میں ایل ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اور والڈ سٹی کی ٹیمیں شریک تھیں۔ملتان میں بھی انتظامیہ نے 200 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر کا فرش اور سیڑھیاں توڑ دیں۔

حمزہ شہباز اور علیم خان آمنے سامنے

دوسری جانب پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور زمینوں پر قبضے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور وزیر بلدیات علیم خان آمنے سامنے آگئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپریشن غریبوں کے خلاف کیا جارہا ہے جب کہ اصل قبضہ گروپ سردار عثمان بزدار کے اردگرد علیم خان اور پرویز الٰہی کی شکل میں موجود ہیں۔حمزہ کے جواب میں وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے زمینوں پر قبضہ کیا تو (ن) لیگ نے اپنے دور میں اُن کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی اور ایف آئی آر درج کیوں نہ کروائی؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv