تازہ تر ین

روس کی شام کو ایس 300 دفاعی نظام کی فراہمی مکمل

ماسکو (ویب ڈیسک)روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین نے شام کو ایس 300 دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ایس 300 دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔مسٹر شویگو کاکہنا تھا کہ شام کو دفاعی نظام کی ترسیل ہونے کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل، امریکا اور عرب ممالک کی مخالفت کے باوجود روس نے شامی حکومت کو ایس 300 جیسا حساس فضائی دفاعی نظام مہیا کیا ہے۔ یہ دفاعی نظام اس وقت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب پچھلے ماہ شام میں روس کے فوجی طیارے کو شامی فوج نے غلطی سے اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھا۔رپورٹ کے مطابق روس نے طیارے مار گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی تھی۔ایس 300 دفاعی نظام کے ذریعے زمین سے فضا میں میزائل داغنے کے ساتھ ساتھ شام کی فضائی حدود میں موجود روسی جہازوں کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv