تازہ تر ین

پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب؛ پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم کامیاب

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کامیاب ہو گئے۔پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔چوہدری غلام سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم اور مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کے درمیان مقابلہ تھا۔سینیٹ کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر پنجاب اسمبلی کے 351 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv