تازہ تر ین

اداکارہ سائرہ شیروز کی یہ تصویر دیکھ کر کے پی کے کے لوگ غصے سے آگ بگولہ ہو گئے کیونکہ ۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی اداکارہ سائرہ شیروز آج کل معروف برانڈ ” کراس سٹیچ “ کیلئے ماڈلنگ کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے برانڈ کیلئے کروائے گئے نئے فوٹوشوٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا اور ایسا ایسا تبصرہ کر دیا کہ دیکھ کر اداکار ہ خود بھی سوچ میں پڑجائیں گی کہ میں نے یہ تصویر لگائی ہی کیوں۔تفصیلات کے مطابق کراس سٹیچ اپنی نئی کمپین لانچ کرنے جارہاہے اور اس کیلئے سائرہ شیروز نے خصوصی فوٹو شوٹ کروایا جسے انہوں نے ” چیپٹر نارتھ “ کا نام دیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لوگوں سے رائے طلب کی۔تاہم ہونا کیا تھا بس پھر جب رائے طلب کر لی تو رائے تو ملنی ہی تھی۔آپ کو یہ بات تو معلوم ہو گی کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں رہنے والے لوگوں کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں اور ان کے چہرے پر موجود ہلکے ہلکے نشان جو کہ ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ سائرہ شیروز نے بھی شمالی علاقہ میں رہنے والی لڑکیوں کی طرح دکھنے کیلئے میک اپ کے ذریعے چہرے پر ویسے ہی نشانات بنانے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے جعلی قرار دے دیا او ر میک میں موجود غلطیوں کو پکڑ لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv