تازہ تر ین

پیرس بم حملے کی سازش میں ایران ملوث تھا، فرانس کا الزام

پیرس(ویب ڈیسک)فرانس نے پیرس کے نزدیک ایک جلاوطن اپوزیشن گروہ پر بم حملے کی ناکام سازش کے پیچھے ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کے ساتھ 2 مشتبہ ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے تمام اثاثے منجمند کردیے۔واضح رہے کہ پیرس کے مضافات میں ایران کی پیپلز مجاہدین (ایم ای کے) کے ایک اجتماع پر بم حملہ کرنے کی مبینہ سازش پکڑے جانے کے 3 ماہ بعد فرانس نے اس پر سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔اس بارے میں فرانسیسی وزارت داخلہ، خارجہ اور خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ ہماری سرزمین پر اتنا سنگین منصوبہ بنایا جائے اور ہم کوئی ردعمل نہ دیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے فرانس کا تمام صورتوں میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے، خاص کر وہ جو اس کی اپنی سرزمین پر ہو۔اس حوالے سے ایک سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’اپنی تحقیقات میں سیکیورٹی فورسز اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ اس کا حکم ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے ا?پریشن ہیڈ نے دیا تھا‘۔واضح رہے کہ 30 جون کو پیرس کے مضافات میں ایک نمائشی مرکز میں ایرانی حزبِ اختلاف کے حمایتیوں کے ایک اجتماع کے 2 روز بعد بم دھماکے کی مبینہ سازش سامنے ا?ئی تھی۔اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 اتحادیوں، ایوان نمائندگان کے اسپیکر نیوٹ جنجرچ اور نیویارک کے سابق میئر روڈی گلیانی نے بھی شرکت کی تھی۔پیپلز مجاہدین نامی تنظیم 1960 میں شاہ ایران کا تختہ الٹنے کے لیے بنائی گئی تھی جو اس کے بعد سےا یران میں بننے والی اسلامی حکومت کی بھی مخالف ہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv