تازہ تر ین

چوری کی بجلی پر کھانا پکانا حرام : امام مسجد فتویٰ دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے ایوان بالا کو سفارشات بھجوا دیں،کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری روکنے اوراسے حرام قرار دینے کیلئے امام مسجد فتویٰ دیں،فتویٰ جاری کرنے والی مساجد کو ہر ماہ بجلی کے400یونٹ فری ملیں گے۔نجی ٹی وی چینل مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے ایوان بالا کو سفارشات بھجوا دیں،سفارشات سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے تیار کیں،منظوری پاور کمیٹی نے دی،سینیٹ قائمہ کمیٹی پاورنے بجلی چوری روکنے کیلئے مساجد کی خدمات لینے کی سفارش کر دی ،کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری روکنے اوراسے حرام قرار دینے کیلئے امام مسجد فتویٰ دیں، فتویٰ جاری کرنے والی مساجد کو ہر ماہ بجلی کے 400یونٹ فری ملیں گے۔اس حوالے سے سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ ہم عوام کو شعور دینا چاہتے ہیں،ملک چوری پر نہیں چل سکتا ہمیں ٹھیک کرنا ہے ،بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پی وی سی کیبل لگا رہے ہیں،پی وی سی کیبل سے 90فیصد بجلی چوری رک سکے گی،امام مسجد فتویٰ دیں چوری کی بجلی پر کھانا بنانااسلام کے مطابق ہے یانہیں،فتویٰ دیں چوری کی بجلی پر بچوں کو پڑھانا،نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں۔دریں اثناءسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی چوری روکنے کیلئے وی سی کیبلز استعمال کرنے کی سفارش کر دی،وزارت توانائی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہپی وی سیکیبلز کے استعمال سے بجلی چوری میں 70فیصد سے زیادہ کمی آئے گی، لاکھڑا پاور کمپنی کے جنوری سے جون تک اخراجات494ملین سے زائد ہیں، پاور پلانٹ کا اب تک مجموعی خسارہ11ارب سے زائد ہے،پیپکو کے اندر سال2017-18میں اگریڈ18سے19میں153افراد کو جبکہ گریڈ19سے20میں 58افراد کو ترقی دی گئی،کمیٹی ارکان نے کہا کہ7 ماہ میں بجلی چوری کے باعث گردشی قرضوں میں 760ارب روپے کا اضافہ ہوا، ایک مخصوص سوچ لاکھڑا پاور پلانٹ کو بندرکھنے پر بضد ہے،پیپکو کو ختم کر کے ڈسکوز کے بورڈز کو خود مختار بنایا جائے، پیپکو کے اندر تکنیکی افراد کی جگہ غیر تکنیکی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو ادارے کے نقصانات کا باعث بن رہے ہیں،کمیٹی نے لاکھڑا پاور پلانٹ کو بند کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں تین رکنی سب کمیٹی قائم کر دی۔منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر فدا محمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سینٹر مشاہد اللہ خان، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر آغا شاہزیب خان درانی، خصوصی سیکرٹری توانائی ڈویژن، اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نے شرکت کی۔کمیٹی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کے سی ای او نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاکھڑا پاور کمپنی کے جنوری سے جون تک اخراجات 494ملین سے زائد ہیں۔پلانٹ ایک سال سے زائد عرصہ سے بند ہیں۔ اگر پلانٹ چلایا جائے تو نقصانات کم ہوتے ہیں، بند کرنے سے نقصانات دوگنے وہ جاتے ہیں۔لاکھڑا پاور پلانٹ ایک سال بند ہونے سے ایک ہزار ملین روپے سے زیادہ کے نقصانات ہوئے۔ادارے کا 1996سے2018تک مجموعی خسارہ11ارب سے زائد ہے۔اس پر سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک مخصوص سوچ ایسی ہے جو لاکھڑا پاور پلانٹ کو بند کیے رکھنے پر بضد ہے۔ کچھ بھی ہو ہم اس پاور پلانٹ کو چلا کر دکھائیں گے۔کمیٹی ارکان نے متفقہ طور پر لاکھڑا پاور پلانٹ کو بند کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں تین رکنی سب کمیٹی قائم کر دی جو تحقیقات کر کے رپورٹ کمیٹی میں پیش کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv