تازہ تر ین

اسٹیبلشمنٹ سے معاملہ طے 2 ماہ بعد ہماری حکومت:رانا مشہود کا دعویٰ، ذات دی کوڑھ کرلی شیتراں نوں جپھے:فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز‘ مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں، آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں اور پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے رانا مشہود نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے اور اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈلیور نہیں کر پائے اور یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ انتخابات میں جو ہوا غلط ہوا۔رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے پاس معمولی اکثریت ہے اور جن لوگوں نے اکثریت دی ان سے بات ہوتی رہتی ہے، وہ پرانے دوست اور ساتھی ہیں اور اب وہاں چینج آف ہارٹ(دلوں کی تبدیلی)دیکھنے میں آرہی ہے۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف ہی بہتر چوائس تھے، الیکشن میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا لیکن وہ خچر نکلی۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ان حالات میں وزیراعظم ہوتے تو بہت بہتر پرفارم کرتے، انہوں نے ہمیشہ اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے۔ رانا مشہود نے اداروں سے ڈیل سے متعلق اپنے حالیہ انٹرویو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی ڈیل کی کوئی بات نہیں ہوئی، یہ ہمارے ادارے ہیں ان کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی قباحت نہیں، اداروں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے اس کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی۔ وزیرِاعلی کے امیدوار حمزہ شہباز ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ڈھائی ماہ بہت اہم ہیں اسی دوران ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں، عدالت یا عوام کے ذریعے موجودہ حکومت کا خاتمہ ہونا ہے۔رانا مشہود نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ‘یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے کہ ان کے پاس ماہر لوگ ہیں لیکن جہانگیر ترین کے لیے کھاد اور چینی کو مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول و گیس بھی مہنگی کردی گئی’۔رہنما(ن)لیگ نے کہا کہ پنجاب میں آزاد امیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن حلقے کھلیں گے تو چالیس حلقوں کا رزلٹ بھی تبدیل ہو گا۔ پنجاب میں جو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں اس کی بات کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کیخلاف فیصلہ الیکشن سے پہلے سنایا گیا، بعد میں بھی سنایا جا سکتا تھا، نواز شریف اپنے اصولی موقف پر کھڑے ہیں، اسی کو آگے لے کر چلیں گے۔ حالات بہتر ہونے تک سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا رویہ سخت ہی رہے گا۔ رانا مشہود نے کہا کہ معاملات سلجھانے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو شہبازشریف کے وزیراعظز نہ بننے کا افسوس ہے، اگر شہباز شریف وزیراعظم ہوتے تو حالات بہتر ہوتے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رانا مشہود کے بیان سے (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہ رانا مشہود کا بیان قابل حیرت اور باعث تعجب ہے، ان سے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان سے (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں، رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما رانا مشہود کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی غیر جمہوری قوت کا استھ نہیں دے گی، کسی کی انفرادی طور پر کی گئی بات کو پارٹی سے منصوب نہ کیا جا سکتا، اس معاملہ میں جماعتی سطح پر کوئی بات نہیں کی گئی۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا مشہود کا سٹیبلشمنٹ بارے بیان ایسے ہی ہے جیسے ”ذات دی کوڑ کرلی شتہیراں نو جپھے“ میڈیا نے ان کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دے دی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا مشہود کو میڈیا نے ضرورت سے زیادہ کوریج دیدی ہے، ان کی مثال ایسے ہے کہ ذات کی کوڑ کرلی شتہیراں نوں جپھے“ اگر رانا مشہود یہ بات کرتے کہ کسی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور ایس ایچ او سے بات ہو گئی ہے کہ یہ قبضہ برقرار رہے گا تو پھر بھی کوئی بات ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کو کیا پتہ کہ کیا مذاکرات ہوئے؟ رانا مشہود سے زمینوں پر قبضے، تھانیداروں اور پٹواریوں کے متعلق پوچھا جائے۔ ان کو میڈیا نے ضرورت سے زیادہ اہمیت دے دی ہے۔ انہوں نے جب یہ بات کی تو ان سے سوالات کرنے والے میڈیا نمائندگان نے ہنسنا شروع کر دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ن لیگی رہنما رانا مشہود کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ ‘انہیں کیا پتہ، کیا مذاکرات ہوئے، ان سے تو زمینوں پر قبضے سے متعلق پوچھا جائے، تھانیداروں اور پٹواریوں سے متعلق پوچھا جائے،رانا مشہود کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا’۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں اور پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ڈھائی ماہ بہت اہم ہیں اسی دوران ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں، عدالت یا عوام کے ذریعے موجودہ حکومت کا خاتمہ ہونا ہے۔اسلام ا?باد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کی اور ن لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کو کیا پتہ کہ کیا مذاکرات ہوئے؟ رانا مشہود سے زمینوں پر قبضے سے متعلق پوچھا جائے یا تھانیداروں اور پٹواریوں سے متعلق پوچھا جائے۔انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی اثاثوں کی نیلامی کا بڑا فیصلہ آیا ہے، حکومت وہی کرے گی جو چوروں کے ساتھ کیا جاتا ہے، یہ عوام کا پیسہ تھا انہیں کو واپس لوٹایا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نان فائلرز کو جائیداد اور گاڑیوں کی سہولت بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ہیں جب کہ نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے۔پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا جب کہ ای سی سی اجلاس میں بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل آڈیٹر جنرل کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا مشہود شہباز شریف کے بل بوتے پر اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے اور2018کے عام انتخابات کو مشکوک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا مشہود بتائیں کہ شہباز شریف نے پنجاب کو کئی سو ارب روپے کا مقروض کیسے کیا، منگل کو رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کو اقتدار پر فائز کیا، رانا مشہود نے2018ءکے عام انتخابات کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے وہ شہباز شریف کے بل بوتے پر اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کر رہے ہیں، شہباز شریف سے زیادہ کرپٹ اور نااہل حکمران پنجاب کی تاریخ میں نہیں گزرا، رانا مشہود بتائیں کہ شہباز شریف نے پنجاب کو کئی سو ارب روپے کا مقروض کیسے کیا۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ حکومت کے ایک اہم صوبائی وزیر سرکاری رہائش گاہ خالی کرتے وقت کارپٹ، صوفے، گدے اور واش رومز کے نلکے تک ساتھ لے گئے۔ یہ بات وزیر اطلاعات نے سینئر صحافیو ں سے ملاقات کے دوران بتائی اور کہا کہ صرف ایک ہی سابق صوبائی وزیر ہی نہیں باقیوں نے بھی ایسی حرکتیں کی ہیں اور جو نئے وزراء آئے ہیں انہیں بھی اسی طرح کےمسائل کا سامنا ہے جس طرح کا مجھے کرنا پڑھ رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں سینئر صحافی نے بتایا کہ وزیر اطلاعات نے جس سرکاری گھر میں رہائش اختیار کی ہے وہاں پنجاب کے سابق وزیر رانا مشہود نے اپنے دور حکومت میں رہائش رکھی ہوئی تھی ،سابق دور حکومت کے اختتام پر انہیں اپنی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ، رانا مشہود نے رہائش گاہ خالی کرتے وقت گھر کے تمام بیڈز کے گدے، صوفے ساتھ لے گئے جبکہ واش رومز میںنلکے تک بھی نہ چھوڑے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جب انہوں نے متعلقہ سیکرٹری سے رابطہ کیا اور انہیں درخواست کی کہ رہائش گاہ میں کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے، یہاں نئی چیزیں مہیا کی جائیں تو سیکرٹری نے ایک جونیئر آفیسر کے ذریعے یہ آگاہ کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں اس رہائش گاہ میں قیام کرنے والے سابق صوبائی وزیر جاتے ہوئے تمام چیزیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور یہ صورتحال صرف ایک سرکاری رہائش گاہ تک محدود نہیں ہے بلکہ دیگر رہائش گاہوں کی بھی یہی صورتحال ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv