تازہ تر ین

افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ: جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار افغانستان کی حدود سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس کامﺅثر انداز میں جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv