تازہ تر ین

تجاوزات کے خلاف آپریشن ، منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ گرا دی گئی،خو د تا حا ل مفرو ر

لاہور(ویب ڈیسک ) قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اَپ کے پہلے روز منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ گرا دی گئی اور کئی دکانوں کے تھڑے اور چھجے بھی توڑ دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منشا بم کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس بھی چل رہاہے اور چیف جسٹس نے ان کانام بھی ای سی ایل میں ڈلوا دیاہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں لیکن وہ اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیںتاہم دوسری جانب پنجاب حکومت کے احکامات پر ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیاہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں تجاوزارت کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت آج لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جوہر ٹاو¿ن سمیت دیگر علاقوں میں بھرپور کارروائی کی۔ پی آئی اے روڈ پر منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ گرا دی گئی جس میں 25 سے زائد شوروم تھے جب کہ بیس سے زائد کمرشل پلاٹ وا گزار کرالیے گئے۔ انسداد تجاوزات ٹیم انار کلی میں بھی پہنچی جہاں دکانوں کے آگے بنے تھڑے، چھجے اور بالائی منزلیں مسمار کی گئیں، آپریشن کے دوران ایک دکان کا ملبہ دکاندار پر بھی گرا جس سے وہ شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv