تازہ تر ین

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کو سبکی کا سامنا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب لیگی ارکان کے ایوان سے واک آﺅٹ کے باوجود کورم پورا نکلا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن کے رکن ڈاکٹر عباد اللہ اظہار خیال کر رہے تھے کہ ان کی تقریر مکمل ہونے سے پہلے ہی ڈپٹی سپیکر نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو مائیک دے دیا۔ ڈاکٹر عباداللہ کی تقریر مکمل نہ ہونے پر اپوزیشن ارکان نے پہلے تو احتجاج کیا جس کے بعد لیگی ارکان ایوان سے واک آ?ٹ کرگئے۔ لیگی ارکان کے واک آﺅٹ کے بعداپوزیشن رکن ریاض الحق نے کورم کی نشاندہی کردی۔ کورم کی نشاندہی پر ارکان کی گنتی کی گئی تو کورم پورا نکلا جس پر اجلاس ملتوی ہونے کی بجائے جاری رہا۔اجلاس کے دوران پرویز خٹک کو بولنے کی دعوت دی گئی تو انہوں نے سپیکر سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن ارکان کو واپس ایوان میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا ’میں نے جن کو سنانا تھا وہ تو چلے گئے، انہیں واپس بلالیں‘۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے پرویز خٹک کو بات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ’ آپ کی بات میڈیا کے ذریعے پورے پاکستان تک پہنچ جائے گی ‘۔ ڈپٹی سپیکر کے اصرار پر بھی پرویز خٹک نے بات نہ کی جس پر مائیک پی ٹی آئی کی خاتون زرتاج گل وزیر کو دے دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv