تازہ تر ین

اربوں روپے کی کرپشن کے ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی: (ویب ڈیسک)عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے ملزم سابق وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے ڈاکٹر نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین بیمار ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ مجھے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ مجھے اس کی سخت ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv