تازہ تر ین

صنم سعیدنے پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کو اعزاز مان لیا

لاہور ( شوبزڈیسک )اداکارہ وماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ بننا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں اس شعبے میں آنے سے قبل یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک روز بڑے پردے پرکام کرتی دکھائی دوں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ، ایکٹنگ اورسنگنگ کے شعبوں میں بہت کام کیا ہے لیکن فلم میں کام کرنے کاتجربہ سب سے الگ اورمنفرد ہے۔ فنون لطیفہ کے دیگرشعبوں میں فلم کا میڈیم سب سے مضبوط اورعوام کے بہت قریب ہے۔ یہ وہ واحد تفریح ہے جس سے لوگوں کی بڑی تعداد خوب محظوظ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں فلم اوراس سے وابستہ لوگوں کی پسندیدگی دوسرے شعبوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ مجھے جب فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے کچھ دیرسوچا اورپھر فلم کی کہانی اوراپنے کردارکے بارے میں جانتے ہوئے رضامندی ظاہر کردی۔اس سے پہلے میں ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کے لیے کام کرچکی تھی، اس لیے میرا یہ خیال تھا کہ فلم میں کام کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا لیکن یہ واقعی بے حد مشکل کام تھا۔ یہ ایک ایسا کام ہے جس سے ایک فنکاراورتکنیکارکوبہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کام کے لیے بہت محنت درکارہوتی ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران اچھے اورمنفردموضوعات پربننے والی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاو¿ں جوشائقین کی اولین پسند ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv