تازہ تر ین

اچھا سکرپٹ ملا تو ڈرامے میں کام ضرور کروں گی:حمائمہ ملک

کراچی (شوبزڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم ارتھ ٹو میں میرا کردار متاثر کن ہے جس میں پرفارم کر کے مزا آیا ہے۔ شان باصلاحیت فنکار ہی نہیں باکمال ہدایتکار بھی ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بھارتی فلم میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہاں پروفیشنل ازم ہے۔ ذاتی طور پر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے حق میں ہوں لیکن افسوس اچھی فلمیں بنانے والے لوگ بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا ہم فنکار ہیں جو کردار ملتا ہے اس میں رنگ بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری اب دنیا بھر میں اپنی شناخت بنا چکی ہے، جس کا رسپانس بھی اچھا آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ایک فیلڈ میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، فی الحال فلم میں کام کیا ہے اگر ڈراموں میں کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو ضرور کام کروں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv