تازہ تر ین

بھارت دہشتگردوں کی مالی مدد کرتا ہے : شاہ محمود قریشی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے۔پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح ہے۔وقت آگیا ہے لوٹی ہوئی دولت عوام تک پہنچائی جائے۔کرپشن کرنیوالا اور اسکی معاونت کرنیوالا دونوں مجرم ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہ کہ ایسا مضبوط پاکستان چاہتے ہیں جو عالمی برادری سے تعلقات استوار کرے۔ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی داغ بیل ڈال دی ہے۔ اقوام عالم کیساتھ ملکر نئے اہداف کے تعین میں کوشاں رہیں گے۔ پاکستان قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر سودے بازی نہیں کرے گا۔ دنیا دوراہے پر کھڑی ہے ۔ سامراجیت کی نئی شکلیں پروان چڑھ رہی ہیں۔ آج عالمی اصول متزلزل دکھائی دیتے ہیں۔ دنیا میں اندھی طاقت کی عمل داری قائم ہوتی جا رہی ہے۔ تجارتی جنگ کے بادل دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ عصر حاضر ایک قائدے کا متلاشی ہے۔ پاپولزم آئسولیشن ازم کی قوتیں غالب نظر آتی ہیں۔ مشرق وسطی ٰ کے حالات تشویشناک ہیں۔ مسئلہ فلسطین اپنی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے منصوبے سے امت مسلمہ کو شدید ٹھیس پہنچی۔اسلام دشمنی کا مقابلہ کرتے رہیں ۔ پاکستان نے غلامی میں جکڑی افریقی مسلمان قوموں کی حمایت کی۔ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری اور احترام کا رشتہ قائم کرنے پر تیار ہے۔کشمیریوں کو حق رائے دہی نا دینا مسئلے کی وجہ ہے مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا پائیدار امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔مسئلہ کشمیر 70 سال سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ دہشتگردی کی آڑ میں بھار ت مقبوضہ کشمیر میںمظالم اور قتل و غارت چھپا نہیں سکے گا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کو فروغ دیا۔ انسانی حقوق کی حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی رپورٹ پر جلد عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا امن نہیں آسکتا۔بھارتی وزیر اعظم مودی نے سیاست کو امن پر فوقیت دی۔نیو یارک میں ملاقات اچھا موقع تھا۔ مودی حکومت کے منفی رویے نے تیسری بارمذاکرات کا موقع گنوا دیا۔ پاکستان اس خظے میں ہے جہاں نوآبادیاتی نظام اور سرد جنگ نے اپنے اثر چھوڑے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما ہے۔دو لاکھ افواج کی مدد سے دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کیا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑے آپریشن کیے جن کی وجہ سے آج ہمارے شہروں کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ فوج اور عوام کی سے وجہ دہشتگردی کا زور ٹوٹ چکا۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو نے بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان میں دہشتگردی کی پلاننگ کی۔ جسکا اس نے اعتراف کیا ہے۔ بھارت تمام ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشتگردی کی معاونت اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے ۔ کلبھوشن کی پاکستان میں گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔ سانحہ اے پی سی اور سانحہ مستونگ کے ذمہ دار دہشتگردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔پاکستان اے پی ایس پشاور حملہ کبھی نہیں بھولے گا۔سمجھوتہ ایکسپریس کے بے گناہ پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ جسکے ثبوت پاکستان نے اقوام متحدہ کو پہلے ہی فراہم کر دئیے تھے۔ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے ۔ بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہئے۔ بھارتی جارہیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے کم از کم دفاعی صلاحیت ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ گفتگو کے ذریعے معاملات حل کرنے کا فارم ہے۔پاکستان اسلحے کے دوڑ کم کرنے کے لیے بھارت کیساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔مربوط مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ افغانستان کی جنگ 17 سال نہیں جیتی جا سکی۔ افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی کے خواہاں ہیں۔سلامتی کونسل کو مزید مضبوط اور جمہوری دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کا فعال رکن رہا ہے اور امن مشن میں سرفہرست ہے۔ آلودگی میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے مگر پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ پاکستان نے 5 سالوں کے دوران ایک ارب درخت لگانے کی پلاننگ کی ہے۔ سی پیک پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو معاشی ثمرات میں تبدیل کرے گا۔وسط ایشیا کو سمندر تک راہداری دیں گے۔ دہشتگردی کے مرض کی سب سے پر اثر دوا ترقی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv