تازہ تر ین

معیاری فلمیں ہی شائقین کو دوبارہ سینما گھروں میںواپس لا سکتی ہیں‘ عریشمہ

لاہور(شوبزڈیسک) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ معیاری فلمیں ہی شائقین کو دوبارہ سینما گھروں واپس لا سکتی ہیں‘اچھے اور سنجیدہ ایشو پر فلمیں بنیں تو انڈسٹری کا معیار مزید بہتر ہو گا‘عوام کی خواہشات کے مطابق بننے والی فلمیں ہر دور میں کامیاب ہوئی ہیں ‘گلیمرس اور بے حیائی سے انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں کی جا سکتی۔اگر ہم ہالی وڈ اور بالی وڈ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لانا ہو گا۔ایک انٹرویو میں عریشمہ نے کہا گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بہتر ی کے اثار نظر آنے لگے ہیں۔

اس کریڈٹ صرف با صلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جاتا ہے جنہوں نے مایوس ہونے کی بجائے خود کو منوایا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv