تازہ تر ین

گلو کا رہ نسیم بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 47برس بیت گئے

لاہور ( شوبزڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلورکارہ نسیم بیگم کی 47 ویں برسی آج (ہفتہ) کو منائی جائے گی ۔ نسیم بیگم 1936ءمیں امر تسرمیں پیدا ہوئیں ۔ انہوںنے موسیقی کا فن کلاسیکل گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اور 1958ءمیں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔ ان کا پہلا گانا فلم بے گناہ کیلئے ریکارڈکیا گیا جس کے بول نینوں میں جل بھر آئے تھے۔ نسیم بیگم کی آواز لتا منگیشتکر اور سمن کلیانپور سے بے حد مماثلت رکھتی تھی جبکہ انہیں ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا ۔ انہوںنے 1960ءسے 1964ءتک بہترین خاتون گلوکارہ کے طور پر 4نگار ایوارڈز جیتے ۔ ان کی پہلی فلم باجی 1963ءمیں ریلیز ہوئی ۔ نسیم بیگم نے رشید عطرے اور اے حمید کے ساتھ خوب جوڑی جمائی۔ انہوںنے موسیقار اے حمید کے ساتھ مل کر فلم سہیلی کے معروف گانے ”ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیںبھولے “ کی دھنیں ترتیب دیں ۔ان کی موسیقی میں سلیم رضا کا گانا کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا بے حد مقبول ہوا۔ انہوںنے 1962ءمیں فلم اولاد کا گانا نام لے لے کے تیراہم تو جیئے جائیں گے گایا جو زبان زد عام ہوا۔ انہوںنے ماسٹر عنایت حسین کی موسیقی میں بھی بہت سے گانے گائے۔ بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں ، ایک تیرا سہارا، پھر تیری کہانی یاد آئی گا کر بھی نسیم بیگم نے خوب دھوم مچائی ۔ نسیم بیگم 1964ءمیں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچی جب انہوںنے فلم حویلی کیلئے گانا میرا بچھڑا بلم گھر آگیا گایا۔سدا بہار اور دل و دماغ میں ہمیشہ کیلئے نقش ہو جانے والے سینکڑوں خوبصورت نغمے گانے والی یہ دلفریب آواز29ستمبر 1971ءکو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv