تازہ تر ین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے انکا بڑھنا مہنگائی میں مزید اضافہ کریگا : توصیف احمد ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں رکاوٹیں ہٹانا صرف ایک بہانہ تھا: علی نقوی، بھارت نے سارک پر قبضہ کر رکھا ہے اسکارویہ ہٹ دھرمی پر مبنی ہے: طارق ممتاز ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے تمام پہلوﺅں کو سامنے رکھ کر تحقیقات ہونی چاہیے: افضال ریحان ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار اور صحافی توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سانحہ میں ملوث ذمہ داران کو گرفتار کر کے سزا دی جانی چاہیے۔ سارک وزراءخارجہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چھپتی نظر آئیں۔ حتیٰ کہ اپنے میڈیا کا بھی سامنا نہ سکیں۔ بھارت سارک ممالک پر حاوی ہو چکا ہے صرف پاکستان ہے جو اس کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف نیا سکینڈل سامنے آیا ہے کہ ان کی رمضان شوگر ملز کیلئے 60 کروڑ کی لاگت سے سرکاری خرچہ پر نالہ بنوایا گیا۔ پٹرولیم قیمتوں کا کم ہونے کے بجائے بڑھنا مہنگائی کو مزید بڑھائے گا۔ تجزیہ کار علی جاوید نقوی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں بیریئر ہٹانے صرف ایک بہانہ تھا رانا ثناءکی قیادت میں اجلاس میں آپریشن کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ شریف خاندان کے تمام گھروں کے باہر تجاوزات ہیں سانحہ میں ملوث ہر شخص کو چاہیے وہ سیاسی رہنما ہو یا سرکاری افسر سب کو سزا دینی چاہیے۔ بھارت مذموم ایجنڈے کے تحت سارک کو متاثر کر رہا ہے۔ حکومت کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے قانون سازی کرے اور لوٹی دولت کو واپس لایا جائے لٹیروں کو سزا نہ دی گئی تو مایوسی پھیلے گی۔ سینئر صحافی طارق ممتاز نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث سول اور پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ درست ہے۔ شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری نے گولیاں برسانے کا حکم دیا جو وہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بغیر جاری نہیں کر سکتے تھے۔ درود شریف پڑھتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں صرف دہشت پھیلانے کیلئے یہ قتل عام کیا گیا۔ سرکاری افسران میں کئی وعدہ معاف بن جائیں گے جس طرح امریکہ یو این پر قابض ہے اس طرح بھارت نے سارک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ بھارت ہٹ دھرم ہے اب پاکستان کے دریاﺅں کا معائنہ کرانے سے انکار کر دیا پانی بغیر اطلاع کے چھوڑ دیتا ہے۔ شریف خاندان نے تو بادشاہوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اب بھی لوگوں کو یقین نہیں ہے کہ انہیں سزا ہو گی یا پھر نکل جائیں گے۔ ایران سے تیل لیا جائے تو قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔ کالم نگار افضال ریحان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث افسران کو عہدوں پر لگانا ہی غلط تھا اب ہٹانے کا فیصلہ آیا ہے جو خوش آئند ہے اس کیس کے تمام پہلوﺅں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کرنی چاہیے۔ یہ کہنا کہ پولیس ماڈل ٹاﺅن میں لوگوں کو مارنے کی نیت سے گئی غلط ہے معاملات بگاڑ بھی شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ وزیرخارجہ کو بڑی بڑی نہیں چھوڑنی چاہیے۔ ٹرمپ سے صرف مصافحہ ہو اور اسے ملاقات بنا دیا۔ بھارت سارک کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے یہ ایک اچھا فورم ہے اسے خطہ کیلئے مفید بنانا چاہیے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا جس سے عوام کی مشکلات بڑھیںگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv