تازہ تر ین

11 کھلاڑی بھی نیلام کردیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش وخروش دیکھنے میں آتا ہے اور خاص طور پر جب میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ہو تو پھر کرکٹ دیکھنے کا جنون اور بڑھ جاتا ہے۔ روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ بہت دلچسپ ہوتا ہے اور دونوں ملکوں میں ہی اس میچ کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ تاہم ایشیا کپ 2018ءمیں پاکستان بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے دونوں میچ ہار گیا جس کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین شدید مایوس ہوئے۔ معروف صحافی مبشر لقمان بھی بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر دلبرداشتہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 کاروں اور آٹھ بھینسوں کے بعد 11 کھلاڑی نیلام کئے جائیں گے۔ اس سے تین ہزار ارب جی بی ڈیٹا اور 20 ہزار میگاواٹ سالانہ بجلی کی بچت ہوگی جو قوم کرکٹ میچ دیکھنے میں خرچ کرتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی مبشر لقمان کے اس ٹویٹ پر دلچسپ قسم کے تبصرے کئے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ واقعی کرکٹ ٹیم کو نیلام کردینا چاہئے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اس لئے ٹیم سے مایوس ہونا اچھی بات نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv