تازہ تر ین

کاش اس وقت پیدا ہوتی جب بادشاہ اور ملکہ کا دور تھا:فضا علی

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ مجھے آج کے دور کی نسبت بادشاہوں کا دور زیادہ اچھا لگتا ہے ،کاش میں اس دور میں پیدا ہوتی جب بادشاہ اور ملکہ کا دور چلتا تھا کیونکہ اس دور میں جب بھی ملکہ کی سواری گزرتی تھی تو لوگ احتراما اپنی نظریں جھکا لیا کرتے تھے مگر آج لوگ کسی بھی خاتون کو بڑی حیرت سے دیکھتے ہیں جو مجھے بہت برا لگتا ہے ، لوگوں کو صرف اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے ،دوسروں کی شخصی آزادی پر ضرب نہیں لگانی چاہیے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کراچی اور لاہور شہر بڑا اچھا لگتا ہے جبکہ پوراپاکستان بڑا خوبصورت ہے خاص طور پر شمالی علاقہ جات اپنی خوبصورتی کے حوالے سے پوریدنیا میں مقبول ہیں اور دنیا بھر سے سیاح ان مقامات کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں ۔ اگر سیاحت کے شعبے کو سنجیدگی سے لیا جائے تو ہم زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔فضا علی نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں ، تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہوں مگر انسان ہونے کی وجہ سے غلطی کا امکان ہر وقت رہتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کم سے کم غلطیاں کروں اور میں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سیکھتی ہوں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv